ایکسائز پولیس اسٹیشن پشاور ریجن کی کامیاب دو کامیاب کاروائیاں ،پہلی کاروائی میں بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، 50 عدد پستول، 2 عدد 12 بور ، 3 عدد 44 بور اور 10000 کاتوس برآمد، دو ملزمان گرفتار، مقدمہ درج،

ایکسائز پولیس اسٹیشن پشاور ریجن کی کامیاب دو کامیاب کاروائیاں ،پہلی کاروائی میں بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، 50 عدد پستول، 2 عدد 12 بور ، 3 عدد 44 بور اور 10000 کاتوس برآمد، دو ملزمان گرفتار، مقدمہ درج،

جبکہ دوسری کاروائی میں مسافر گاڑی میں سوار مسافر سے 110000 جعلی پاکستانی کرنسی برامد، ملزم گرفتار مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق عسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ ضلع خیبر سے بھاری مقدار میں موٹر کار گاڑی میں غیر قانونی اسلحہ براستہ کوہاٹ روڈ پنجاب سمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے ، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے فوری کاروائی کیلئے مسعودالحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر سرپرستی اور سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو و سرکل آفیسر پشاور ریجن کے زیر نگرانی، SHO پشاور ریجن ایکسائز پولیس اسٹیشن عاکف نواز ، سب انسپکٹر شکیل منیر بمعہ دیگر نفری* کو الرٹ کیا گیا ، مذکورہ ٹیم نے اطلاع کے مطابق زنگلی چیک پوسٹ کوہاٹ روڈ پر دوران ناکہ بندی مخبر شدہ گاڑی کو قابو کر کے تلاشی لینے پر عدد پستول، 2 عدد 12 بور ، 3 عدد 44 بور اور 10000 کاتوس برآمد کی، ، دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ بڈھ بیر میں مقدمہ درج کر دیا گیا ،
جبکہ دوسری کاروائی میں دوران ناکہ بندی عاقف نواز SHO ایکسائز پولیس اسٹیشن پشاور اور شہریار خان سب انسپکٹر نے بمعہ دیگر نفری دوران ناکہ بندی مسافر گاڑی میں سوار مشکوک شخص کی تلاشی لینے پر 110000 جعلی پاکسانی کرنسی برآمد کیئے، ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ پہاڑی پورہ میں مقدمہ درج کر دیا گیا،

اسلام زیب سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے متعلقہ عملے کی حالیہ کاروائیوں کو سراہا،