Excise Intelligence Bureau (EIB-6)’s another major action against narcotics, 8000 Grams ice recovered

اسلام زیب سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے خصوصی ہدایت پر جاری انسداد منشیات مہم میں کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری،

ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو EIB-6

 کی ایک بڑی کامیاب کاروائی، بھاری مقدار میں آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، 8000 گرام آئس برآمد، 3 ملزمان (بھائی)گرفتار، مقدمہ درج،

 

تفصیلات کے مطابق سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو و سرکل انچارج پشاور ریجن کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ گاڑی نمبری ARR-728 سندھ میں آئس کوئٹہ سے مردان براستہ پشاور سمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے ، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ، کاروائی کیلئے انچارج اینٹیلیجنس بیورو نے افسران بالا کے ہدایت پر لائحہ عمل طے کرنے کے بعد اپنی سربراہی میں بمعہ EIB-6 کے *انچارج لال گل خان ، ایڈیشنل انچارج محمد شکیل خان اور دیگر سکواڈ نفری کامیاب کاروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ نزد پیر زکوڑی پل دوران ناکہ بندی مزکورہ گاڑی کو قابو کر کے تلاشی لینے پر اطلاع کے مطابق گاڑی کے سی این جی ٹینکی سے 8000 گرام آئس برامد کی،
3 ملزمان ظاہراللہ ولد عبدالباری، اسد اللہ ولد عبدالباری اور بسم اللہ ولد عبدالباری ( جو آپس میں بھائی ہیں) کو موقع پر گرفتار کر کے مذید تفتیش کیلئے تھانہ پہاڑی پورہ میں مقدمہ درج کر دیا گیا،

اسلام زیب سیکریٹری ایکسائز ، سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور عسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول نے متعلقہ عملے کی حالیہ منشیات کے خلاف بڑی کامیاب کاروائی کو سراہا اور شاباسی دی، اور متعلقہ عملے کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا