مردان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انٹیلی جنس بیورو نے 24 گھنٹے کےدوران منشیات برآمدگی کی بڑی کارروائیاں کیں
ایکسائز انٹیلی انٹیلی جنس مردان بیورو میں منشیات اسمگل کرنے والے 6 ڈرگ مافیا کے کارندوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مردان سرکل افیسر نوید جمال خان / مردان ایکسائز تھا نہ کے ایس ایچ او ریاض خان/ سب انسپکٹر افتخار خان سب انسپکٹر ازلان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں مردان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انٹیلی جنس بیورو کی 24 گھنٹے میں پانچ مقامات پر منشیات برآمدگی کی کامیاب کاروائیاں بیان کیں خیبر پختون خواہ مردان ایکسائز کی رات گئے انسداد منشیات کی کاروائیاں ۔نوشہرہ کاروائی نظام پور کے مقام پر اسنیپ چیکنگ کے دوران کی گئی بلوچستان سے ضلع خیبر سمگل کی جانیوالی 46 کلو گرام 800 گرام اعلی کوالٹی ہیروئین ٹرک کے خفیہ خانوں سے برآمد
ملزم وقار کو گرفتار کرکے مقدمہ تھانہ ایکسائز مردان میں درج کردیا گیا ہے ہیروئن کی مالیت کروڑوں میں بتائی جارہی ہے
دوسری کاروائی موٹروے انٹرچینج چارسدہ کے قریب کی گئی جہاں مخبر شدہ گاڑی کی تلاشی پر سترہ کلو افیون برآمد کی گئی ملزمان گل رووف / فرہاد / پاوس خان / حضرت حسن/ نزر حسین/ وقار / کو گرفتار کرکے تھانہ ایکسائز مردان میں رپورٹ درج کرلی گئی ہے