پنسل کے ڈبوں میں اعلی کوالٹی ہیروئن چھپا کر پارسل بنا کر بزریعہ جنرل پوسٹ آفس بیرون ملک (برمنگھم) سمگلنگ کی کوشش ناکام

اسلام زیب سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے احکامات کے مطابق انسداد منشیات مہم کامیابی میں ایک اور بڑی کامیاب کاروائی، 
ایکسائز اینٹیلی جنس بیورو EIB-1 اور ایکسائز پولیس اسٹیشن پشاور ریجن کی کامیاب کاروائی، انٹرمیشنل مارکیٹ کے مطابق لاکھوں روپے مالیت کی 1800 گرام ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار ، مقدمہ درج،
تفصیلات کے مطابق سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلی جنس بیورو کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ منشیات سمگلر پنسل کے ڈبوں (سٹیشنری) کی آڑ میں اعلی کوالٹی ہیروئن چھپا کر پارسل بنا کر بزریعہ جنرل پوسٹ آفس بیرون ملک (برمنگھم) سمگلنگ کی کوشش کی جا ئیگی ،

اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے رپورٹ عسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کو دی گئی ، جس پر فوری کاروائی کیلئے مسعودالحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر سرپرستی اور سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو و سرکل آفیسر پشاور ریجن کے زیر نگرانی، SHO پشاور ریجن ایکسائز پولیس اسٹیشن عاکف نواز اور EIB-1 کے انچارج انسپکٹر زرجان خان ، ایڈیشنل انچارج معظم جان خان بمعہ دیگر نفری* کو الرٹ کیا گیا ، مذکورہ سکواڈ نے اطلاع کے مطابق صدر روڈ پر GPO آفس کے قریب مخبر کی نشاندہی پر مذکورہ سمگلر کو پارسل سمیت قابو کیا، پارسل کی تلاشی لینے پر بنسلوں کے  17 ڈبوں سے اعلی کوالٹی 1800 گرام ہیروئن برآمد کی،  ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا ،