سیکریٹری ایکسائز اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کا محکمہ میں جاری ریفارمز بارے ای ٹی آؤ -1 پرائیویٹ وہیکل پشاور اور ڈیٹا سنٹر کا دورہ


تفصیلات کے مطابق اسلام زیب سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے موٹر رجسٹریشن عمل میں ریفارمز بارے   ای ٹی آؤ -1پرائیویٹ وہیکل پشاور کا دورہ کیا، اعجاز خان  ای ٹی آؤ 1 پشاور نے رجسٹریشن عمل پر تفصیلی بریفنگ دی ، جس کے بعد سیکریٹری ایکسائز اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے ڈیٹا سنٹر ایکسائز کا دورہ کیا ، اس موقع پر موجودہ کمپیوٹرائز رجسٹریشن عمل کا تفصیلی عملی جائزہ لیا گیا اور سسٹم کو مزید آسان اور موثر بنانے کیلئے تفصیلی بات چیت ہوئی ، اس موقع پر ایاز خان کمپیوٹر پروگرامر نے موجودہ  سسٹم (رجسٹریشن عمل) کے مختلف مراحل پر تفصیلی بریفنگ دی اور سسٹم میں بہتری بارے اپنی سفارشات پیش کی ۔

سیکریٹری ایکسائز نے اس موقع پر کہا کہ  سسٹم کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق اپڈیٹ کر کے سہل بنانا اور عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔

اس موقع پر صفدر کمال ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی ایکسائز بھی موجود تھے