تفصیلات کے مطابق سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ مزدا گاڑی میں بھاری مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ براستہ مردان پنجاب سمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے ، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے کاروائی کیلئے عسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کے زیر سرپرستی اور مسعود الحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر نگرانی محمد ریاض SHO ایکسائز پولیس اسٹیشن مردان، ازلان اسلم ایڈیشنل SHO اور فہیم خان بمعہ دیگر نفری کو الرٹ کیا گیا،
مزکورہ ٹیم نے مردان میں دوران ناکہ بندی مزکورہ گاڑی کو گاڑی کو قابو کرکے گاڑی کی تلاشی لینے پر 8000 گرام افیون، 2000 گرام چرس، 20010 عدد غیر قانونی کارتوس، 10 عدد 9mm پستول اور 2 عدد میٹل ڈیٹیکٹر برامد کی، دوملزمان کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کردیا گیا۔