اسلام زیب سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے احکامات کے مطابق انسداد منشیات مہم کامیابی میں ایک اور بڑی کامیاب کاروائی،
* ایکسائز پولیس اسٹیشن پشاور ریجن اور ایکسائز انیٹیلیجنس کی کامیاب کاروائی، 4000 عدد ایٹیسی (Ecstasy) گولیاں (وزن 2200گرام) برآمد، مقدمہ درج،*
یاد رہے ،ایسیٹیسی (Ecstacy) گولیوں کو پارٹی (Pill) گولیاں بھی کہتے ہے ، اور زیادہ نوجوان نسل اس کا استعمال کرتے ہیں،
تفصیلات کے مطابق سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلی جنس بیورو کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ
کارنوں مارکیٹ میں ایک دکان میں Ecstasy گولیاں موجود ہےجہاں سے یہ گولیاں نوجوانوں کو فروخت اور شہر کے پوش علاقوں حیات آباد، یونیورسٹی روڈ وغیرہ میں ترسیل کی جاتی ہے، اطلاع کی جانج پڑتال اور تصدیق کے بعد کاروائی کیلئے صلاح الدین ڈائریکٹر ناروکس کنٹرول کے زیر سرپرستی اور مسعود الحق نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے اور سید نوید جمال سرکل آفیسر پشاور ریجن کے زیر نگرانی عاقف نواز SHO تھانہ ایکسائز پشاور ریجن بمعہ دیگر نفری پر مشتمل ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مخبر شدہ دکان پر چھاپہ مار کر تلاشی لینے پر دکان سے 4000 ایسٹیسی ( Ecstasy) کی گولیاں برآمد کی ، جس کو وزن کرنے پر 2200 گرام ہے ، مزید تفتیش کیلئے دکاندار کے خلاف تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج کر دیا