تھانہ ایکسائز ڈی آئی خان کی مزید دو مختلف بڑی کامیاب کاروائیاں، پہلی کاروائی میں لاکھوں روپے مالیت کی 1000 گرام آئس برآمد ، دو ملزمان گرفتار، جبکہ دوسری کاروائی میں 16000 گرام چرس برآمد، دو ملزمان گرفتار

 
 
تفصیلات کے مطابق صلاح الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کو خفیہ زرائع سے منشیات سمگلنگ بارے دو مختلف اطلاعات ملی کہ درہ بند روڈ ڈی آئی خان  پر منشیات سمگلنگ کی کوشش کی جائیگی، اطلاعات کو مصدقہ جانتے ہوئے کاروائی کیلئے لائحہ طے کرنے بعد مسعود الحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر نگرانی،  فیصل خان SHO ایکسائز پولیس اسٹیشن سائوتھ ریجن اور وسیم سجاد ایڈیشنل SHO، فرید خام سب انسپکٹر بمعہ دیگر نفری کو کاروائی کیلئے الرٹ کیا گیا، 
مزکورہ ٹیم نے پہلی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے درہ بند روڈ بائی پاس ڈی آئی خان پر دوران ناکہ بندی مخبر شدہ سوزوکی الٹو گاڑی کو قابو کر کے تلاشی لینے پر گاڑی سے 1000 گرام آئس برآمد کی اور دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا، 
دوسری کاروائی میں درہ بند روڈ پر دوران ناکہ بندی مخبر شدہ کرولا موٹر کار گاڑی کو قابو کر کے تلاشی لینے پر 16000 گرام چرس برآمد کی اور دو ملزمان کو گرفتار کیا، 
مزید تفتیش کیلئے دونوں کاروائیوں کے مقدمات تھانہ ایکسائز ڈی آئی خان میں درج کر دیئے گئے