پختونخوا ایکسائز کی انسداد منشیات کی تاریخ میں سب سے بڑی کامیاب کامیابی
پختونخوا ایکسائز نے نوجوان نسل کی تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا
۔45000 گرام (45 کلو) آئس اور 24000 گرام (24 کلو) ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ تھانہ ایکسائز ڈی آئی خان میں درج،
تفصیلات کے مطابق صلاح الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کے زیر نگرانی مسعود الحق نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ درہ بند روڈ ڈی آئی خان پر بھاری مقدار میں آئس اور ہیروئن سمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے ، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے کاروائی کیلئے لائحہ طے کرنے کے بعد فیصل خان SHO ایکسائز پولیس اسٹیشن سائوتھ ریجن اور وسیم سجاد ایڈیشنل SHO، فرید خام سب انسپکٹر, محمد رضا مسیم اور طارق اللہ ASI بمعہ دیگر نفری کو الرٹ کیا گیا،
مزکورہ ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے درہ بند روڈ ڈی آئی خان پر دوران ناکہ بندی مخبر شدہ گاڑی کو قابو کر کے تلاشی لینے پر گاڑی سے 45000 گرام (45 کلو) آئس اور 24000 (24 کلو) ہیروئن برآمد کی۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز ڈی آئی خان میں مقدمہ درج کر دیا،