تفصیلات کے مطابق صلاح الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کے زیر نگرانی مسعود الحق نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ گاڑی نمبری ANS 516 میں درہ بند روڈ ڈی آئی خان پر بھاری مقدار میں چرس سمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے ، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے کاروائی کیلئے لائحہ طے کرنے کے بعد فیصل خان SHO ایکسائز پولیس اسٹیشن سائوتھ ریجن اور وسیم سجاد ایڈیشنل SHO، فرید خان سب انسپکٹر, بمعہ دیگر نفری کو الرٹ کیا گیا،
مزکورہ ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے درہ بند روڈ ڈی آئی خان پر دوران ناکہ بندی مخبر شدہ گاڑی کو قابو کر کے تلاشی لینے پر گاڑی سے 12000 گرام چرس برآمد کی۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز ڈی آئی خان میں مقدمہ درج کر دیا،