تھانہ ایکسائز مردان ریجن کی کامیاب کاروائی ، مبینہ سرکاری ملازم 5000 گرام ہیروئن برآمد کر کےگرفتار، ہیروئن گاڑی کے ووفر سپکر میں چھپائی گئی تھی، مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق صلاح الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کے زیر سرپرستی مسعود الحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر اور سید نوید جمال AETO ناکوٹکس کنٹرول و سرکل آفیسر مردان ریجن کے زیر نگرانی محمد ریاض SHO تھانہ ایکسائز مردان ریجن اور فہیم خان  سب انسپکٹر نے  بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر کرنل شیر خان انٹرچینج پر مخبر شدہ گاڑی کو رکھنے کا اشارہ کیا ، ڈرائیور نے گاڑی روکھنے کی بجائے گاڑی کی سپیڈ مزید تیز کی ، سرکاری گاڑی میں تعاقب کرنے پر گاڑی مزکورہ کو سوات ایکسپریس وے کے قریب  قابو کر لیا،  تلاشی لینے پر گاڑی کے ووفر سپیکر سے 5000 گرام ہیروئن برآمد کی، ملزم محمد عاصم مشتاق ولد مشتاق احمد ساکن نصرت زئی ڈاکخانہ شبقدر ضلع چارسدہ ( مبینہ سرکاری ملازم) کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز مردان میں مقدمہ درج کر دیا،
اسلام زیب سیکریٹری ایکسائز اور ثاقب رضا اسلم  ڈائریکٹر جنرل ایکسائز  نے متعلقہ عملے کی حالیہ کامیاب کاروائی کو سراہا،