Facebook
Twitter
Home
Taxes
Urban Immovable Property Tax
Motor Vehicle Taxes
Professional Tax
Hotel Tax
Provincial Excise
Tobacco Development Cess
MV Dealers Tax
Services
Vehicle Verification
Property Tax Info
Vehicle Reg. Calculator
Registration Book Info
Projects
ADP Schemes
News
Downloads
Careers & Jobs
Tax Forms
About Us
History
Vision & Mission
Objectives
Organizational Structure – Sectt
Organizational Structure – Directorate
RTI
Laws-Rules
How to request?
Tenders
Notifications
Seniority List
Complaint Redressal Committee report
Contact
Contact Us
Phone Directory – Secretariat
Phone Directory – Directorate General
Phone Directory – District Offices
Official Email
Search
Excise, Taxation & Narcotics Control Department Khyber Pakhtunkhwa
.
Home
Taxes
Urban Immovable Property Tax
Motor Vehicle Taxes
Professional Tax
Hotel Tax
Provincial Excise
Tobacco Development Cess
MV Dealers Tax
Services
Vehicle Verification
Property Tax Info
Vehicle Reg. Calculator
Registration Book Info
Projects
ADP Schemes
News
Downloads
Careers & Jobs
Tax Forms
About Us
History
Vision & Mission
Objectives
Organizational Structure – Sectt
Organizational Structure – Directorate
RTI
Laws-Rules
How to request?
Tenders
Notifications
Seniority List
Complaint Redressal Committee report
Contact
Contact Us
Phone Directory – Secretariat
Phone Directory – Directorate General
Phone Directory – District Offices
Official Email
Home
2021
December
Monthly Archives: December 2021
Events/Campaigns
وزیر اعلی کے مشیر برائے ایکسائز خلیق الرحمن کے زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس، تمام ضلعی ایکسائز دفاتر کی 5 ماہ جولائی سے نومبر 22-2021 کی کارکردگی/ریکوری جائزہ اور محکمہ کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیکئے جاری ریفارمز بارے اعلی سطحی اجلاس مشیر ایکسائز اور سیکریٹری ایکسائز نے نو تعینات ڈائریکٹر جنرل ایکسائز محمود اسلم وزیر کو محکمہ میں خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، تفصیلات کے مطابق وزیراعلی کے مشیر برائے ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خلیق الرحمن کے زیر صدارت ڈائریکٹریٹ جنرل ایکسائز میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوااجلاس میں سید حیدر اقبال سیکریٹری محکمہ ایکسائز، مشرف مروت ایڈیشنل سیکریٹری ایکسائز، محمود اسلم وزیر ڈائریکٹر جنرل ایکسائزسمیت ریجنل ڈائریکٹرز سمیت ضلعی ٹیکس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تمام ایکسائز ضلعی دفاتر اور ریجنل دفاتر کی پانچ ماہ جولائی سے نومبر 22-2021 کی محاصل ریکوری اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اچھی کارکردگی دکھانے والے ڈائریکٹرز اور ETOs کی کاردگی کو سراہا گیا اور دیگر کو محاصل ریکوری بہتر بنانے اور مقررہ ہدف پورا کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ، اس کے علاوہ انسداد منشیات مہم میں محکمہ ایکسائز کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔ اور نارکوٹکس کنٹرول ونگ کو مزید فعال بنانے کے لئے ہدایات جاری کی ۔ مشیر ایکسائز نے منشیات کے خلاف انٹیلیجنس بیس کاروائیوں کا دائرہ کار بڑھانے اور خصوصی طور پر تعلیمی اداروں کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے پر زور دیا۔ مشیر ایکسائز نے اس موقع پر ٹیکس دھندگان ، گاڑی مالکان اور عوام کو محکمہ ایکسائز سے متعلق ہر قسم سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اجلاس کو پکڑی گئی غیر قانونی گاڑیوں اور انکے قانونی عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس کے دوران محکمہ میں جاری ریفارمز پر تفصیلی بات چیت ہوئی ، آنلائن ٹوکن ٹیکس، گاڑیوں کی رجسٹریشن نظام میں بہتری، گاڑی نمبر پلٹس، پراپرٹی ٹیکس کیلئے GISبیسڈ نظام وغیرہ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ مشیر ایکسائز نے اس موقع پرمحکمہ کی کارکردگی اور استعداد کار بڑھانے کیلئے ریفارمز پر کام تیز کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیئے اور محکمہ کی کارکردگی کی بہتر مانیٹرنگ کے لیے ڈی جی ایکسائز کو ہدایات بھی جاری کی۔مشیر ایکسائز نے UIP ٹیکس میں جاری سروے جلد سے جلد مکمل کرنے اور نئے یونٹس سسٹم میں شامل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر مشیر ایکسائز کو ضلعی دفاتر کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز نے اپنے متعلقہ دفاتر میں درپیش انتظامی مسائل سے آگاہ کیا ، جس پر مشیر ایکسائز نے تمام تر انتظامی مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
Sharafat Khan
-
December 22, 2021
0
News
Tender Notice For Purchase of Uniform For Excise Taxation & Narcotics Control Office Abbotabad
Sharafat Khan
-
December 21, 2021
0
News
محمود اسلم وزیر ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز کا ڈائریکٹوریٹ جنرل ، ETO-1st اور ETO-5 کے دفاتر اور TFC کا اچانک دورہ* تفصیلات کے مطابق *محمود اسلم وزیر ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا* نے اپنے عہدے کا چارج سمبھالنے کے بعد ڈائریکٹریٹ جنرل ، ETO-1st اور ETO-5 اور TFC کا اچانک دورہ کیا ، اس موقع پر سیدالامین ڈائریکٹر ریوینو ایکسائز نے ڈائریکٹریٹ جنرل کے مختلف سیکشن کے امور پر ڈائریکٹر جنرل کو تفصیلی بریفنگ دی ، ڈائریکٹر جنرل نے ETO-5 (کمرشل وہیکل ) ، ETO-1st ( پرائیویٹ وہیکل) اور TFC ( ٹیکس فیسیلٹیشن سنٹر) کا دورہ کیا اور متعلقہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نے اپنے اپنے متعلقہ سیکشن پر تفصیلی بریفنگ دی ، مختلف سیکشن کے دورے کے دوران عوام سے سے بھی ملاقات کی اور ان سے ان کے کام کے بارے پوچھ گھچ کی گئی کہ کام میں مشکلات تو نہیں اور کسی نے آپ کے کام میں غیر ضروری تاخیر یا تنگ تو نہیں کیا ، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے متعلقہ ایکسائز آفیسرز کو مندرجہ ذیل احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دفاتر کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے ۔ گاڑیوں کے فائل ریکارڈ کو منظم اور محفوظ کیا جائے ۔ تمام سٹاف مقررہ پراپر صاف ستھرے یونیفارم پہنے گے ( جو کہ پینٹ، شرٹ اور مکمل بیجز پر مشتمل ہے ، ڈیوٹی اوقات میں شلوار قمیص میں کوئی سٹاف نہیں ہوگا) ۔ عوام کو ہر ممکن سہولت دی جائے اور عوام کے کام میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ۔ عوام کےسہولت کیلئے بیٹھنے اور انتظار کی صورت میں مناسب انتظام کیا جائے، عوام کیلئے صاف پینے کے پانی کاانتظام کیا جائے، ٹیکس فیسلٹی سنٹر (TFC) میں رش اور وقت کے ضیاع کو مدد نظر رکھتے ہوئے اور عوام کو ذحمت اور تکلیف سے بچانے اور سہولیات مہیا کرنے کیلئے تمام ممکن اقدامات کیئے جائے، کاغزات کی جانچ پڑتال اور ویریفیکیشن کے عمل کو تیز تر بنایا جائے ۔ اور پینڈیسنی جلد سے جلد ختم کی جائے۔ رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کے سرکاری ریٹ لسٹ پینافلکس پر پرنٹ کر کے کے متعلقہ سیکشن اور TFC میں فوری طور پر آویزاں /لگائے جائے۔ عوام کو ٹیکسس سے متعلق مکمل معلومات فراہم کی جائے، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی پر افسران و اہلکاروں میں توصیفی اسناد اورانعام دیا جائیگا اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی، اسکے علاوہ ETO-1st اور ETO-5 کو مقررہ اہداف یقینی بنانے کے احکا مات جاری کیئے گئے،
Sharafat Khan
-
December 17, 2021
0
News
پشاور یونیورسٹی میں انسداد منشیات اور منشیات کے تباہ کن اثرات سے آگاہی بارے سیمینار کا انعقاد* *سیمنار میں محمود اسلم وزیر ، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا کی بطور مہمان خصوصی شرکت* *ڈاکٹر محمد ادریس وائس چانسلر یونیورسٹی آف پشاور نے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور دیگر قانوننافذ کرنے والے اداروں کے افسران کی شرکت پر ان کو خوش آمدید کہا*۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے سیمنار کے شرکاء سے منشیات روک تھام اور انسداد منشیات کے حوالے سے خطاب کیا، ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ ایکسائز معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہیں ، منشیات ناسور کی طرح معاشرے اور خصوی طور پر نوجوانوں اور طلباء میں پھیل رہی ہے، ہم سب نے مل کر منشیات کے خلاف کام کرنا ہیں، مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھیں، اس موقع پر وائس چانسلر یونیوسٹی آف پشاور نے منشیات کے خلاف مہم میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی، سیمینار میں حسین خان کمانڈنٹ کیمپس پولیس، ذاہد اقبال خان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (Rehabilitaion) شہزادہ کوکب ایس ایس پی انوسٹیگیشن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس، سیف اللہ خان رجسٹرار، ایمل خان ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اور جامعہ ، پولیس اور نارکوٹکس کنٹرول فورس کے افسر ان نے شرکت کی۔
Sharafat Khan
-
December 15, 2021
0
News
وٹرویز پر بغیر ایم ٹیگ اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کا داخلہ بند،* صفیان حقانی ڈائریکٹر رجسٹریشن محکمہ ایکسائز, ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا اورمظہر الحق کاکاخیل, ڈی آئی جی آپریشنز موٹرویز (NHMP) کی آنلائن رابطہ, عوامی سہولت اور خدمت کیلئے دونوں محکمے مل کر باہمی تعاون سے کام کرینگے،* *محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا میں 40 منٹ میں اپنی گاڑی 1 روپے رجسٹریشن فیس میں رجسٹرڈ کروائیں،* *محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن ایند نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا اور (NHMP) عوامی سہولت اور خدمت کیلئے مل کر کام کرینگے ،
Sharafat Khan
-
December 14, 2021
0
Events/Campaigns
سیکریٹری محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا کا ایکسائز آفس ضلع کوہاٹ کا دورہ* تفصیلات کے مطابق سید حیدر اقبال سیکریٹری محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ضلع کوہاٹ کا دورہ کیا، سیکریٹری ایکسائز نے دفتر کے مختلف سیکشنز کا تفصیلی معائنہ کیا، اس موقع پر عمار جدون ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ضلع کوہاٹ نے سیکریٹری ایکسائز کو دفتر کے مختلف انتظامی امور ، محاصل ریکوری اور کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی
Sharafat Khan
-
December 14, 2021
0
Events/Campaigns
سردار ثاقب رضا اسلم سابقہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے محکمہ ایکسائز سے ٹرانفسر اور اپنے عہدے کا چارج چھوڑنے کے موقع پر محمود اسلم نو تعینات ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ، ایکسائز ڈائریکٹرز ، آفیسرز کی الوداعی ملاقات اور گروپ فوٹو*
Sharafat Khan
-
December 14, 2021
0