Daily Archives: December 15, 2021

پشاور یونیورسٹی میں انسداد منشیات اور منشیات کے تباہ کن اثرات سے آگاہی بارے سیمینار کا انعقاد* *سیمنار میں محمود اسلم وزیر ، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا کی بطور مہمان خصوصی شرکت* *ڈاکٹر محمد ادریس وائس چانسلر یونیورسٹی آف پشاور نے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور دیگر قانوننافذ کرنے والے اداروں کے افسران کی شرکت پر ان کو خوش آمدید کہا*۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے سیمنار کے شرکاء سے منشیات روک تھام اور انسداد منشیات کے حوالے سے خطاب کیا، ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ ایکسائز معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہیں ، منشیات ناسور کی طرح معاشرے اور خصوی طور پر نوجوانوں اور طلباء میں پھیل رہی ہے، ہم سب نے مل کر منشیات کے خلاف کام کرنا ہیں، مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھیں، اس موقع پر وائس چانسلر یونیوسٹی آف پشاور نے منشیات کے خلاف مہم میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی، سیمینار میں حسین خان کمانڈنٹ کیمپس پولیس، ذاہد اقبال خان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (Rehabilitaion) شہزادہ کوکب ایس ایس پی انوسٹیگیشن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس، سیف اللہ خان رجسٹرار، ایمل خان ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اور جامعہ ، پولیس اور نارکوٹکس کنٹرول فورس کے افسر ان نے شرکت کی۔