Daily Archives: December 22, 2021

وزیر اعلی کے مشیر برائے ایکسائز خلیق الرحمن کے زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس، تمام ضلعی ایکسائز دفاتر کی 5 ماہ جولائی سے نومبر 22-2021  کی کارکردگی/ریکوری جائزہ اور محکمہ کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیکئے جاری ریفارمز بارے اعلی سطحی اجلاس مشیر ایکسائز اور سیکریٹری ایکسائز نے نو تعینات ڈائریکٹر جنرل ایکسائز محمود اسلم وزیر کو محکمہ میں خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، تفصیلات کے مطابق وزیراعلی کے مشیر  برائے ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خلیق الرحمن کے زیر صدارت ڈائریکٹریٹ جنرل ایکسائز میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوااجلاس میں سید حیدر اقبال سیکریٹری محکمہ ایکسائز، مشرف مروت ایڈیشنل سیکریٹری ایکسائز، محمود اسلم وزیر ڈائریکٹر جنرل ایکسائزسمیت ریجنل ڈائریکٹرز سمیت ضلعی ٹیکس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تمام ایکسائز ضلعی دفاتر اور ریجنل دفاتر کی پانچ ماہ جولائی سے نومبر 22-2021 کی محاصل ریکوری اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اچھی کارکردگی دکھانے والے ڈائریکٹرز اور ETOs کی کاردگی کو سراہا گیا اور دیگر کو محاصل ریکوری بہتر بنانے اور مقررہ ہدف پورا کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ، اس کے علاوہ انسداد منشیات مہم میں محکمہ ایکسائز کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔ اور نارکوٹکس کنٹرول ونگ کو مزید فعال بنانے کے لئے ہدایات جاری کی ۔ مشیر ایکسائز نے منشیات کے خلاف انٹیلیجنس بیس کاروائیوں کا دائرہ کار بڑھانے اور خصوصی طور پر تعلیمی اداروں کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے پر زور دیا۔ مشیر ایکسائز نے اس موقع پر ٹیکس دھندگان ، گاڑی مالکان اور عوام  کو محکمہ ایکسائز سے متعلق ہر قسم سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اجلاس کو پکڑی گئی غیر قانونی گاڑیوں اور انکے قانونی عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس کے دوران محکمہ میں جاری ریفارمز پر تفصیلی بات چیت ہوئی ، آنلائن ٹوکن ٹیکس، گاڑیوں کی رجسٹریشن نظام میں بہتری، گاڑی نمبر پلٹس،  پراپرٹی ٹیکس کیلئے GISبیسڈ نظام وغیرہ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ مشیر ایکسائز نے اس موقع پرمحکمہ کی کارکردگی اور استعداد کار بڑھانے کیلئے ریفارمز پر کام تیز کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیئے اور محکمہ کی کارکردگی کی بہتر مانیٹرنگ کے لیے ڈی جی ایکسائز کو ہدایات بھی جاری کی۔مشیر ایکسائز نے UIP ٹیکس میں جاری سروے جلد سے جلد مکمل کرنے اور نئے یونٹس سسٹم میں شامل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر مشیر ایکسائز کو ضلعی دفاتر کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز نے اپنے متعلقہ دفاتر میں درپیش انتظامی مسائل سے آگاہ کیا ، جس پر مشیر ایکسائز نے تمام تر انتظامی مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔