و تعینات سیکریٹری محکمہ ایکسائز کا ڈائریکٹریٹ جنرل محکمہ ایکسائز کا دورہ، سیکریٹری محکمہ ایکسائز کے زیر صدارت، محکمہ ایکسائز بارے تعارفی اجلاس، تفصیلات کے مطابق عدیل شاہ سیکریٹری محکمہ ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا ، کے زیر صدارت ڈائریکٹریٹ جنرل ایکسائز میں محکمہ ایکسائز بارے تعارفی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ظفر الاسلام خٹک ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے سیکریٹری ایکسائز کو محکمہ ایکسائز کے مختلف انتظامی امور اور محکمہ سے متعلق قوانین ، محاصل ریکوری اور مقررہ اہداف ، منشیات روک تھام اور محکمہ میں جاری ریفارمز پر تفصیلی بریفنگ دی ، سیکریٹری محکمہ ایکسائز کو محکمہ میں جاری اے ڈی پی اسکیم پر بھی بریفنگ دی گئی، سیکریٹری محکمہ ایکسائز نے اس موقع پر اچھی محاصل ریکوری اور منشیات کے خلاف بہترین کارکردگی پر محکمہ اور خصوصی طور پرظفر الاسلام خٹک ڈی جی ایکسائز کے اقدامات اور کارکردگی کو سراہا،