سیکریٹری ایکسائز کا ڈائریکٹریکٹ جنرل ایکسائز ، ETO-5 کمرشل وہیکل ، ETO-1st پرائیویٹ وہیکل اور ٹیکس فیصیلیٹیشن سنٹر ، ایکسائز پولیس اسٹیشن پشاور اور ایکسائز وئیر ھاوس کا تفصیلی دورہ
تفصیلات کے مطابق اسلام زیب سیکریٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا نے ڈائریکٹریٹ جنرل ایکسائز کا تفصیلی دورہ کیا ، اس موقع پر سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے سیکریٹری ایکسائز کو ڈائریکٹریٹ جنرل کے مختلف سیکشن کے دورے کے دوران مختلف انتظامی امور اور عوام کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات، ریوینو میں بہتری اور محکمہ میں کیئے گئے مختلف ریفارمز پر روشنی ڈالی ، جس کو سیکریٹری ایکسائز نے سراہا ،
اس کے بعد سیکریٹری ایکسائز نے ETO-5 (کمرشل وہیکل ) ، ETO-1st ( پرائیویٹ وہیکل) اور TFC ( ٹیکس فیسیلٹیشن سنٹر) کا دورہ کیا اور متعلقہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نے اپنے اپنے متعلقہ سیکشن پر تفصیلی بریفنگ دی ،
اس موقع پر سیکریٹری ایکسائز اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے ہر سیکشن کے عملے سے ملاقات کی ان کے کام کا جائزہ لیا اور ان کے سیکشن سے متعلق درپیش مسائل پر بات چیت کی اور ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کیئے تاکہ عوام کے کام میں کسی قسم کی تاخیر کی گنجائش نہ ہو ۔ سیکریٹری ایکسائز اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عوام سے بھی ملے اورمحکمہ میں ان کو درپیش مسائل سہولیات اور متعلقہ عملے کی کارکردگی بارے ان کی رائے معلوم کی-
*بعد ازاں سیکریٹری ایکسائز نے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ، عسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول ، اشتیاق احمد ڈائریکٹر ایڈمن ایکسائز، عسکر خان ڈائریکٹر نارکو ٹکس کنٹرول اور سید کاظم علی شاہ ڈائریکٹر لیٹیگیشن و پی اینڈ ڈی ، ایکسائز پولیس اسٹیشن پشاور ریجن اور ایکسائز ویئر ھاوس پشاور کا دورہ کیا ، جہاں پر ایکسائز پولیس اسٹیشن کے مختلف سیکشن اور ایکسائز ویئر ھاوس کے مختلف امور اور پکڑی گئی غیر قانونی گاڑیوں کا تفصیلی جائز لیا گیا ،
اس موقع پر سیکریٹری ایکسائز نے کہا وہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ، تمام ڈائریکٹرز اور ای ٹی اوز کے ساتھ مل کر ایک ٹیم کی طرح کام کرینگے تب ہی محاصل میں بہتری اورمحکمہ میں مثبت ریفارمز ممکن ہونگے اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچینگے ۔