ایکسائز پولیس اسٹیشن پشاور ریجن کی دو کامیاب کاروائیاں،پہلی کاروائی میں 105 گرام آئس برآمد ، آئس فروش گرفتار، دوسری کاروائی میں 2 عدد غیر قانونی پستول بمعہ 4 عدد میگزین اور 25 عدد کارتوس برآمد، ملزم گرفتار، مقدمات درج،

ایکسائز پولیس اسٹیشن پشاور ریجن کی دو کامیاب کاروائیاں،پہلی کاروائی میں 105 گرام آئس برآمد ، آئس فروش گرفتار، دوسری کاروائی میں 2 عدد غیر قانونی پستول بمعہ 4 عدد میگزین اور 25 عدد کارتوس برآمد، ملزم گرفتار، مقدمات درج،

تفصیلات کے مطابق عسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ مسافر گاڑی میں سوار ایک آئس فروش آئس سمگلنگ کی کوشش کر رہا ہے ، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے کاروائی کیلئے مسعودالحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر سرپرستی اور سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو و سرکل آفیسر پشاور ریجن کے زیر نگرانی، SHO پشاور ریجن ایکسائز پولیس اسٹیشن عاکف نواز ، سب انسپکٹر شکیل منیر بمعہ دیگر نفری* کو الرٹ کیا گیا ، مذکورہ ٹیم نے اطلاع کے مطابق رنگ روڈ موٹروے انٹرچینج کے قریب دوران ناکہ بندی مخبر شدہ مسافر گاڑی کو روک کر تلاشی لینے پر مخبر شدہ سمگلر سے 105 گرام آئس برآمد کی ، ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ پہاڑی پورہ میں مقدمہ درج کر دیا گیا ،
جبکہ دوسری کاروائی میں دوران ناکہ بندی عاقف نواز SHO ایکسائز پولیس اسٹیشن پشاور اور وحید اللہ سب انسپکٹر نے بمعہ دیگر نفری غیر قانونی اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 عدد پستول، 4 عدد میگزین اور 25 عدد کارتوس برآمد کی ، ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ چمکنی میں مقدمہ درج کر دیا گیا،

اسلام زیب سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے متعلقہ عملے کی حالیہ کاروائیوں کو سراہا،