03 Successful Anti-Narcotics operations by Excise Department in a single day, Click for further details

ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو EIB-4 اور ایکسائز پولیس اسٹیشن مردان ریجن کی کامیاب کاروائی ، 18000 گرام چرس برامد ، 4 ملزمان گرفتار جس میں ایک ملزم مبینہ طور پر پیشہ سے وکیل ہے ، مقدمہ درج،*

ایکسائز پولیس اسٹیشن مردان ریجن کی ایک ہفتے میں پانچویں کامیاب کاروائی کامیاب کاروائی،

تفصیلات کے مطابق سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ موٹر کار گاڑی نمبری GTD 8600 میں منشیات مانسہرہ براستہ چارسدہ مردان روڈ سمگلنگ کی کو شش کی جارہی ہے ، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے رپورٹ عسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کو دی گئی ، جس پر کاروائی کیلئے مسعود الحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر سرپرستی اور سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو و سرکل آفیسر ایکسائز پولیس اسٹیشن مردان کے زیر نگرانی محمد ریاض SHO ایکسائز پولیس اسٹیشن مردان , اذلان اسلم ایڈیشنل SHO اور ضیاء انور ایڈیشنل انچارج EIB-4 بمعہ دیگر نفری کو الرٹ کیا گیا، مزکورہ ٹیم نے ناکہ بندی کے دوران کورخ مل بائی پاس روڈ پر مخبر شدہ گاڑی کو قابو کر کے تلاشی لینے پر گاڑی سے 18000 گرام چرس برآمد کی ، 4 ملزمان کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ سٹی مردان میں مقدمہ درج کر دیا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ایک ملزم مبینہ طور پر پیشہ سے وکیل ہے ،

اسلام زیب سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے متعلقہ عملے کی حالیہ کامیاب کاروائیوں کو سراہا،


ایکسائز EIB-7 کی کاروائی ، طارق آفریدی انچارج EIB-7 سائوتھ ریجن اور عبدالرشید ایڈیشنل انچارج نے بمعہ دیگر نفری کوہاٹ میں مسافر گاڑی میں سوار منشیات سمگلر سے 110 گرام ہیروئن برآمد کی ، ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے تھانہ بلی ٹنگ میں مقدمہ درج کردیا گیا۔


*ایکسائز موبائل سکواڈ NR-1 ضلع نوشہرہ کی کاروائی ، 1400 گرام چرس برآمد ، خاتون منشیات فروش سمیت دو ملزمان گرفتار، مقدمہ درج،
تفصیلات کے مطابق عماد الدین ڈئریکٹر مردان ریجن کے زیر سرپرستی اور فواد اقبال خان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کے زیر نگرانی NR-1 موبائل سکواڈ کے ایڈیشنل انچارج نے بمعہ دیگر نفری کامیاب کاوائی کرتے ہوئے ٹیکسی موٹر کار میں چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 1400 گرام چرس برامدکی ، خاتون منشیات فروش سمیت دو ملزمان موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ازا خیل میں مقدمہ درج کر دیا گیا،
اسلام زیب سیکریٹری ایکسائز، سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور عسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول نے متعلقہ عملے کی حالیہ کامیاب کاروائی کو سراہا،