ایکسائز آفس ضلع کرک کی منشیات کے خلاف کاروائی، 37000 گرام چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام، مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عید بادشاہ ڈائریکٹر ساوتھ ریجن کے زیر سرپرستی اور رحمان الدین ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ضلع کرک کے زیر نگرانی کرک موبائل سکواڈ کے انچارج انسپکٹر جاوید اور فرہاد خٹک نے بمعہ دیگر نفری محبوب باچا، فہیم ، جمیل اور اقبال ، خفیہ اطلاع پر انڈس ہائی وے پر دوران ناکہ بندی مخبر شدہ گاڑی نمبری B 9583 کو رکھنے کا اشارہ کیا، گاڑی ڈرائیور نے رکھنے کے بجائے گاڑی کی سپیڈ مزید تیز کردی ، تعاقب کرنے پر گاڑی ڈرائیور گاڑی روڈ سائیڈ چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، جس کی تلاش جاری ہے، گاڑی مزکورہ کی تلاشی لینے پر گاڑی سے 37000 گرام چرس برآمد کی ہوئی، مزید تفیتیش کیلئے تھانہ کینٹ کرک میں مقدمہ درج کردیا گیا ،
اسلام زیب سیکریٹری ایکسائز ، سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور عسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول نے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے پر متعلقہ عملے کی حالیہ کاروائی کو سراہا،