ایکسائز اینٹیلی جنس بیورو 6 اور ایکسائز پولیس اسٹیشن پشاور ریجن کی کامیاب کاروائی، 8400 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار ، تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج،
تفصیلات کے مطابق سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلی جنس بیورو کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ منشیات سمگلر موٹر سائیکل کے ذریعے بیگ میں چرس چھپا کر باڑہ سے پشاور سمگلنگ کی کوشش کر رہا ہے ، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے رپورٹ عسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کو دی گئی ، جس پر فوری کاروائی کیلئے مسعودالحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر سرپرستی اور سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو و سرکل آفیسر پشاور ریجن کے زیر نگرانی، ایس ایچ او پشاور ریجن ایکسائز پولیس اسٹیشن عاکف نواز اور ایکسائز اینٹیلی جنس بیورو-6 کے انچارج لال گل خان ، ایڈیشنل انچارج شکیل خان اور شاہزیب خان اے ایس آئی بمعہ دیگر نفری کو الرٹ کیا گیا ، مذکورہ سکواڈ نے اطلاع کے مطابق رنگ روڈ پر دوران ناکہ بندی مخبر شدہ موٹر سائیکل سوار سمگر کو قابو کر کے موٹر سائیکل پر ساتھ رکھے بیگ کی تلاشی لینے پر 8400 گرام چرس برآمد کی، ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا