ایکسائز اینٹیلی جنس بیورو-5 اور ایکسائز پولیس اسٹیشن پشاور ریجن کی کامیاب کاروائی، 24000 گرام چرس برآمد

ایکسائز اینٹیلی جنس بیورو-5 اور ایکسائز پولیس اسٹیشن پشاور ریجن کی کامیاب کاروائی، 24000 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار ، تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج،
تفصیلات کے مطابق سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلی جنس بیورو کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ گاڑی نمبری 668 میں بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگلنگ کی کو شش کی جائیگی،اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے رپورٹ عسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کو دی گئی ، جس پر فوری کاروائی کیلئے مسعودالحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر سرپرستی اور سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو و سرکل آفیسر پشاور ریجن کے زیر نگرانی، ایس ایچ او پشاور ریجن ایکسائز پولیس اسٹیشن عاکف نواز اور ای آئی بی-5 کے انچارج انسپکٹر حمیداللہ، ایڈیشنل انچارج سجاد مومند اور بمعہ دیگر نفری* کو الرٹ کیا گیا ، مذکورہ سکواڈ نے اطلاع کے مطابق رنگ روڈ  موٹر وے انٹر چینج کے قریب پر دوران ناکہ بندی مخبر شدہ موٹر گاڑی کو قابو کر کے گاڑی کی تلاشی لینے پر 24000 گرام چرس برآمد کی، ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا،