ایکسائز پولیس اسٹیشن مردان ریجن , ای آئی بی-1 اور ای آئی بی-6  کی ایک اور بڑی کامیاب کاروائی، رہائشی گھر پر چھاپہ، 16000 گرام ہیروئن برامد ، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

اسلام زیب سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے احکامات کے اور گائیڈ لائن کے مطابق صوبہ بھر میں انسداد منشیات مہم میں کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری،
ایکسائز پولیس اسٹیشن مردان ریجن , ای آئی بی-1 اور ای آئی بی-6  کی ایک اور بڑی کامیاب کاروائی ، پوہان نیو کالونی بغدادہ مردان میں ایک رہائشی گھر پر چھاپہ، 16000 گرام ہیروئن برامد ، ملزم گرفتار، مقدمہ درج،
تفصیلات کے مطابق سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ پوہان نیو کالونی  بغدادہ مردان میں ایک رہائشی گھر میں ہیروئن کا کاروبار ہوتا ہے، خالص ہیروئن سمگل کر کے مزکورہ گھر میں سٹور کی جاتی ہے  اور بعد اذاں ملاوٹ کے بعد مقدار بڑھا کر ہیروئن ملک کے دیگر شہروں کو ترسیل کی جاتی ہے ، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ، رپورٹ عسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کو دی گئی ، جس پر لائحہ عمل طے کرنے کے بعد مسعود الحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر نگرانی محمد ریاض ایس ایچ او  ایکسائز پولیس اسٹیشن مردان ریجن، اذلان اسلم ایڈیشنل ایس ایچ او,  ذرجان خان انچارج انسپکٹر ای آئی بی-1 و معظم جان خان ایڈیشنل انچارج اور لال گل خان انچارج ای آئی بی-6 ، شکیل خان ایڈیشنل انچارج اور شاہ زیب خان اے ایس آئی بمعہ دیگر نفری کو الرٹ کیا گیا، مزکورہ ٹیم نے اطلاع کے مطابق کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مزکورہ گھر پر چھاپہ مار کر تلاشی لینے پر 16000 گرام خالص ہیروئن برآمد کی ، ملزم انظمام کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز مردان میں مقدمہ درج کر دیا گیا،
یاد رہے اس سے پہلے رواں میں تھانہ ایکسائز مردان نے مختلف کامیاب کاروائیوں میں 47200 گرام ہیروئن، 14107 گرم چرس برآمد کی اور ملزمان کو گرفتار کیا ، اس کے علاوہچوری شدہ متعدد گاڑیاں بھی برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کی گئی،