ایکسائز شہدا کے بچے اب اعلی نجی تعلیمی اداروں میں مفت پڑھ سکیں گے
: ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
: ایم او یو کے تحت پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر انتظام ہدف کالج، پنجاب کالج، الائیڈ سکولز اور ایفا سکولز ایکسائز اہلکاروں کے بچوں کو مفت تعلیم اور سکالر شپس دی جائینگی
: دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے ایکسائز اہلکاروں کے بچوں کو مذکورہ تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم دی جائیگی : ایم او یو
: دوران سروس زخمی ہونے والے اہلکاروں کے بچوں کو مذکورہ اداروں میں پچاس فیصد رعایت پر تعلیمی خدمات مہیا ہونگی : ایم او یو
: حاضر سروس اہلکاروں کے بچوں کو ٹیوشن فیس میں رعایت دی جائیگی : ایم او یو
: مفاہمتی یادداشت پر معاون خصوصی غزن جمال اور پروجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز ڈاکٹر شاہد محمود نے دستخط کردیے
: پنجاب گروپ آف کالجز کا انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے ہمارے شہدا اور حاضر سروس اہلکاروں کے مستقبل کا سوچا : غزن جمال
: شہدا کے بچوں کی تعلیم ہم سب کا قومی فریضہ ہے : غزن جمال
: ایکسائز اہلکار فیلڈ میں ہر طرح کے خطرے سے نبردآزما ہوتے ہیں : غزن جمال
: ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کیساتھ تعاون جاری رہے گا : ڈاکٹر شاہد محمود