تفصیلات کے مطابق اسلام زیب سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے موٹر رجسٹریشن عمل میں ریفارمز بارے ای ٹی آؤ -1پرائیویٹ وہیکل پشاور کا دورہ کیا، اعجاز خان ای ٹی آؤ 1 پشاور نے رجسٹریشن عمل پر تفصیلی بریفنگ دی ، جس کے بعد سیکریٹری ایکسائز اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے ڈیٹا سنٹر ایکسائز کا دورہ کیا ، اس موقع پر موجودہ کمپیوٹرائز رجسٹریشن عمل کا تفصیلی عملی جائزہ لیا گیا اور سسٹم کو مزید آسان اور موثر بنانے کیلئے تفصیلی بات چیت ہوئی ، اس موقع پر ایاز خان کمپیوٹر پروگرامر نے موجودہ سسٹم (رجسٹریشن عمل) کے مختلف مراحل پر تفصیلی بریفنگ دی اور سسٹم میں بہتری بارے اپنی سفارشات پیش کی ۔
سیکریٹری ایکسائز نے اس موقع پر کہا کہ سسٹم کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق اپڈیٹ کر کے سہل بنانا اور عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔
اس موقع پر صفدر کمال ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی ایکسائز بھی موجود تھے