ضلعی ایکسائز دفاتر کی جولائی , اکست، ستمبر 21-2020  تین ماہ کی کارکردگی/ریکوری جائزہ اور محکمہ میں جاری ریفارمز بارے اعلی سطحی اجلاس

وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے ایکسائز سید غازی غزن جمال کے زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس، تمام ضلعی ایکسائز دفاتر کی جولائی , اکست، ستمبر 21-2020  تین ماہ کی کارکردگی/ریکوری جائزہ اور محکمہ میں جاری ریفارمز بارے اعلی سطحی اجلاس
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے ایکسائز غازی غزن جمال کے زیر صدارت ڈائریکٹریٹ جنرل ایکسائز میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں اسلام زیب سیکریٹری ایکسائز ، سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز، عسکر خان ڈایریکٹر نارکوٹکس کنٹرول، صلاح الدین ڈائریکٹر ریوینو، جاوید خلجی ڈائریکٹر پشاور ریجن، سید الامن ڈایریکٹر ھزارہ ریجن، عماد الدین ڈائریکٹر مردان ریجن، ڈاکٹر عید بادشاہ ڈائریکٹر سائوتھ ریجن، حیات وزیرڈائریکٹر ملاکنڈ ریجن اور تمام ضلعی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز شامل تھے،
اجلاس کے دوران تمام ایکسائز ضلعی دفاتر اور ریجنل دفاتر کی جولائی اور اگست 21-2020 کی محاصل ریکوری اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،  اچھی کارکردگی دکھانے والے ڈائریکٹرز اور ETOs کی کاردگی کو سراہا گیا اور دیگر کو محاصل ریکوری بہتر بنانے اور مقررہ ہدف پورا کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ، 
اس کے علاوہ انسداد منشیات مہم میں محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا کیا اور اچھی کارکردگی کو سراہا گیا ، 

اجلاس کو پکڑی گئی غیر قانونی گاڑیوں اور انکے قانونی عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ،

اجلاس کے دوران محکمہ میں جاری ریفارمز پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور محکمہ کی کارکردگی اور استعداد کار بڑھانے کیلئے ریفارمز پر کام تیز کرنے کے  ہدایات جاری کیئے گئے