تفصیلات کے مطابق سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلی جنس بیورو کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ گاڑی نمبری LRR 983 میں منشیات جمرود سے پنجاب سمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے رپورٹ عسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کو دی گئی ، جس پر فوری کاروائی کیلئے مسعودالحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر سرپرستی اور سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو و سرکل آفیسر پشاور ریجن کے زیر نگرانی، SHO پشاور ریجن ایکسائز پولیس اسٹیشن عاکف نواز بمعہ دیگر نفری* کو الرٹ کیا گیا ، مذکورہ سکواڈ نے اطلاع کے مطابق رنگ روڈ موٹر وے انٹر چینج کے قریب دوران ناکہ بندی مخبر شدہ گاڑی کو قابو کر کے تلاشی لینے پر گاڑی سے 1000 گرام آئس برآمد کی، دو ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا