تفصیلات کے مطابق سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلی جنس بیورو کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ کلٹس گاڑی نمبری LEC 3656 میں بھاری مقدار میں منشیات جمرود سے پنجاب سمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے رپورٹ عسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کو دی گئی جس پر لائحہ عمل طے کرنے کے بعد کاروائی کیلئے مسعودالحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر سرپرستی اور سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو و سرکل آفیسر پشاور ریجن کے زیر نگرانی، SHO پشاور ریجن ایکسائز پولیس اسٹیشن عاکف نواز اور علی جان خان سب انسپکٹر بمعہ دیگر نفری* کو الرٹ کیا گیا ، مذکورہ سکواڈ نے اطلاع کے مطابق نادرن بائی پاس چوک نزد موٹر وے انٹر چینج پشاور کے قریب دوران ناکہ بندی مخبر شدہ گاڑی کو قابو کر کے تلاشی لینے پر گاڑی سے 16480 گرام ہیروئن اور 15600 گرام چرس برآمد کی، ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا،
یاد رہے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن کی 24 گھنٹوں میں یہ دوسری بڑی کاروائی ہے ، اس سے پہلے کاروائی میں لاکھوں روپے مالیت کی 1000گرام آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر ملزمان کو گرفتار کیا،