اسلام زیب سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے خصوصی احکامات اور گائیڈلائن کے مطابق انسداد منشیات مہم میں کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری،
تفصیلات کے مطابق مسعود الحق ای ٹی آؤ نارکوٹکس کنٹرول کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ موٹر کار گاڑی نمبری 0018 کراچی میں بھاری مقدار میں چرس براستہ ڈی آئی خان سمگلنگ کی کوشش کی جاری ہے، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ایس ایچ او فیصل خان ایکسائز پولیس اسٹیشن سائوتھ ریجن اور وسیم سجاد ایڈیشنل ایس ایچ او بمعہ دیگر نفری کو کاروائی کیلئے الرٹ کیا گیا،
مزکورہ ٹیم نے درہ بند روڈ ڈی آئی خان پر دوران ناکہ بندی مخبر شدہ گاڑی کو آتے دیکھ کر رکھنے کا اشارہ کیا ، ڈرائیور نے گاڑی روکھنے کے بجائے گاڑی کی اسپیڈ مزید تیز کر دی، تعاقب کرنے پر ڈرائیور گاڑی روڈ سائیڈ چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے ، مزکورہ گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے 15000 گرام چرس برآمد کی ، مذید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز ڈی آئی خان میں مقدمہ درج کر دیا گیا،
اسلام زیب سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے بھاری مقدار میں چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے پر متعلقہ عملے کی حالیہ کاروائی کو سراہا