تفصیلات کے مطابق سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ
مسافر گاڑی میں سوار منشیات سمگلر ہیروئن سمگلنگ کی کوشش کررہا ہے۔
اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے کاروائی کیلئے مسعود الحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر سرپرستی اور سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو و سرکل آفیسر ایکسائز پولیس اسٹیشن مردان کے زیر نگرانی محمد ریاض SHO ایکسائز پولیس اسٹیشن مردان اور ضیاء انور ایڈیشنل انچارج EIB-4 بمعہ دیگر نفری کو الرٹ کیا گیا، مزکورہ ٹیم نے ناکہ بندی کے دوران مخبر شدہ مسافر گاڑی کو روک کر گاڑی میں سوار منشیات سمگلر کی تلاشی لینے پر پیر سے باندھی 500 گرام ہیروئن برآمد کی ، ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز مردان میں مقدمہ درج کر دیا