ایکسائز پولیس اسٹیشن مردان ریجن کی ایک اور کامیاب  کاروائی ،  یونیورسٹی طلباء کو آئس ترسیل کرنے والا مبینہ طالب علم 495 گرام آئس سمیت گرفتار

تفصیلات کے مطابق سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ پشاور میں زیر تعلیم  مبینہ طالب علم ، ہزارہ میں یونیورسٹی طلباء کو آئس کی پشاور سے ترسیل اور فروخت کرتا ہے، اور آج بھی موٹر کار گاڑی میں براستہ مردان  آئس سمگلنگ کی کوشش کر رہا ہے ، مزکورہ خفیہ اطلاع کی رپورٹ صلاح الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کو دی گئی، جس پر کاروائی کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کے بعد مسعود الحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر  اور سید نوید جمال سرکل آفیسر مردان ریجن کے زیر نگرانی  محمد ریاض SHO  ایکسائز پولیس اسٹیشن مردان، ازلان اسلم ایڈیشنل SHO  اور فہیم خان بمعہ دیگر نفری کو الرٹ کیا گیا، 
مزکورہ ٹیم نے مردان میں مل بائی پاس روڈ پر دوران ناکہ بندی مخبر شدہ گاڑی کو قابو کرکے  تلاشی لینے پر 495 گرام آئس برآمد کی ، ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کردیا گیا۔ 
اسلام زیب سیکریٹری ایکسائز ، سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور صلاح الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول نے  متعلقہ عملے کی حالیہ کاروائی کو سراہا