تفصیلات کے مطابق سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ موٹر کار گاڑی نمبری LRB 3121 میں ہیروئن براستہ مردان پنجاب سمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے اطلاع کو مصدقہ جاتے ہوئے، صلاح الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کے زیر سرپرستی اور مسعود الحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر نگرانی محمد ریاض SHO ایکسائز پولیس اسٹیشن مردان , اذلان اسلم ایڈیشنل SHO, فہیم خان سب انسپکٹر اور شعبان ناصر بمعہ دیگر نفری کو الرٹ کیا گیا، مزکورہ ٹیم نے مل بائی پاس روڈ مردان پر دوران ناکہ بندی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مخبر شدہ گاڑی کو قابو کر کے تلاشی لینے پر 7000 گرام ہیروئن برآمد کی ، ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز مردان میں مقدمات درج کر دیئے گئے،