تفصیلات کے مطابق محمد اقبال خان نو تعینات پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ ایک موٹر کار گاڑی میں پشاور سے اسلام آباد براستہ چارسدہ مردان چرس اور جعلی کرنسی سمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے ، اطلاع کو مصدقہ جاتے ہوئے، صلاح الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کو رپورٹ دی گئی ، جس پر کاروائی کیکئے مسعود الحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر سرپرستی اور سید نوید جمال اے ای ٹی او نارکوٹکس کنٹرول و سرکل آفیسر مردان ریجن کے زیر نگرانی محمد ریاض SHO ایکسائز پولیس اسٹیشن مردان اور ضیاانور ایڈیشنل انچارج EIB-4 بمعہ دیگر نفری کو الرٹ کیا گیا، مزکورہ ٹیم نے کامیاب کاروائی میں مخبر شدہ گاڑی کو قابو کر کے تلاشی لینے پر -/27000 جعلی درہم اور 4000 گرام چرس برآمد کی ، 2 ملزمان کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز مردان میں مقدمہ درج کر دیا گیا،