تفصیلات کے مطابق صلاح الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کو ملنے والی ایک خفیہ اطلاع پر مسعود الحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر سرپرستی اور سید نوید جمال اے ای ٹی او نارکوٹکس کنٹرول و سرکل آفیسر مردان ریجن کے زیر نگرانی محمد ریاض SHO ایکسائز پولیس اسٹیشن مردان ، فہیم خان ، شعبان ناصر بمعہ دیگر نفری نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چارسدہ مردان روڈ پر مخبر شدہ گاڑی کو قابو کر کے تلاشی لینے پر 5000 گرام ہیروئن برآمد کی ، 2 ملزمان کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز مردان میں مقدمہ درج کر دیا گیا،