تفصیلات کے مطابق صلاح الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ مسافر گاڑی میں منشیات سمگلر چرس پنجاب سمگلنگ کی کوشش کی جارہا ہے ، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے کاروائی کیلئے مسعود الحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر سرپرستی اور سید نوید جمال اے ای ٹی او نارکوٹکس کنٹرول و سرکل آفیسر پشاور ریجن کے زیر نگرانی شیر محمد خان SHO ایکسائز پولیس اسٹیشن پشاور ریجن اور حضرت علی سب انسپکٹر وحید اللہ بمعہ دیگر نفری کو الرٹ کیا گیا، مزکورہ ٹیم نے لائحہ عمل کے مطابق کامیاب کاروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ موٹوے انٹر چینج کے قریب دوران ناکہ بندی مخبر شدہ گاڑی کو روک کر کے مخبر شدہ شخص کے ہاتھ میں موجود بلیک شاپر سے تلاشی کے دوران 7200 گرام چرس برآمد کی ، ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج کر دیا گیا،