تفصیلات کے مطابق صلاح الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول زیر قیادت
، مسعود الحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر سرپرستی اور سید نوید جمال اے ای ٹی او نارکوٹکس کنٹرول و سرکل آفیسر مردان ریجن کے زیر نگرانی ایس ایچ او محمد ریاض ایکسائز پولیس اسٹیشن مردان اور سب انسپکٹر ضیا انور بمعہ دیگر نفری نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چارسدہ انٹرچینج پر سواریوں کے گاڑی کے انتظار میں کھڑے منشیات سمگلر کو 2000 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا ، جبکہ اس سے پہلے ایک اور کاروائی میں محمد ریاض ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان ، فہیم خان سب انسپکٹر اور شعبان ناصر نے بمعہ دیگر نفری دوران ناکہ بندی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ایکوا موٹر کار سے 140 بوتل شراب برآمد کی اور ملزم کو موقع پر گرفتار کیا ، دونوں کاروائیوں کی مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز مردان میں مقدمات درج کر دیئے گئے ۔ یاد رہے تھانہ ایکسائز مردان کی 24 گھنٹے کے اندر یہ تیسری کامیاب کاروائی ہے ، اس سے پہلے کاروائی میں 100000 گرام چرس برآمد کی گئی