تفصیلات کے مطابق خالد خلیل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ضلع ڈی آئی خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات ٹرک نمبری C3131 بنوں، میں کوئٹہ سے براستہ ڈی آئی خان خیبر ایجنسی اور بعد ازاں پشاور اور دوسرے ملک کے دوسرے اضلاع میں سمگلنگ کی کوشش کی جائیگی، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے رپورٹ صلاح الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول اور حیات وزیر ڈائریکٹر سائوتھ ریجن کو دی گئی ، جس پر لائحہ عمل طے کرنے کےبعد کاروائی کیلئے خالد خلیل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ضلع ڈی آئی خان کے زیر نگرانی میں اللہ نواز انچارج انسپکٹر D-2 موبائل سکواڈ بمعہ دیگر نفری اور مسعود الحق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (کائونٹر نارکوٹکس آپریشن) کے زیر سرپرستی اور سید نوید جمال AETO نارکوٹکس کنٹرول کے زیر نگرانی فیصل خان SHO تھانہ ایکسائز ڈی آئی خان ، وسیم سجاد ایڈیشنل SHO بمعہ دیگر نفری کو الرٹ کیا گیا ،
مزکورہ نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی، دوران ناکہ بندی درہ بند روڈ ڈی آئی خان پر مخبر شدہ ٹرک کو روک کر کے تلاشی لینے پر ٹرک میں پیاذ (سبزی) کی بھری بوریوں کے نیچھے چھپائے گئے 150000 گرام (150 کلو) چرس برآمد کی، ملزم صدام ولد براخیل سکنہ قمبر خیل باڑہ ضلع خیبر کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز ڈی آئی خان میں فیصل خان SHO تھانہ ایکسائز کی مدیعت میں مقدمہ درج کر دیا گیا،*