تھانہ ایکسائز پشاور نے ایک اور بڑی کامیاب کاروائی، بھاری مقدار میں مختلف اقسام کی 71190 گرام منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، موٹر کار سے 37200 گرام افیون ، 31200 گرام چرس ، 2040 گرام ہیروئن اور 750 گرام آئس برآمد،  مشہور زمانہ منشیات سمگلر گرفتار، تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج 

 تفصیلات کے مطابق صلاح الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کے زیر سرپرستی اور مسعود الحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر نگرانی،  سید نوید جمال AETO ناکوٹکس کنٹرول و سرکل آفیسر پشاور و مردان ریجن کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ موٹر کار نمبری GTM 54  میں بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگلنگ کی کوشش کی جائیگی، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے اطلاع کی رپورٹ ڈائریکٹر نارکوٹکس اور ETO نارکوٹکس کو دی گئی ، جس پر کاروائی کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کر کے بعد کاروائی کیلئے شیر محمد خان SHO تھانہ پشاور ریجن ، محمد شکیل خان سب انسپکٹر اور زیشان ملک اسسٹنٹ سب انسپکٹر بمعہ دیگر نفری کو الرٹ کیا گیا،   
مزکورہ ٹیم نے اطلاع کے مطابق رنگ روڈ پیر زکوڑی پل کے قریب دوران ناکہ بندی مخبر شدہ گاڑی کو قابو کر کے تلاشی لینے پر گاڑی سے 37200 گرام افیون، 31200 گرام چرس، 2040 گرام ہیروئن اور 750 گرام آئس برآمد کی، ملزم شہزاد ولد ثمین جان ساکن منکرائو محلہ حکم آباد  کو موقع پر گرفتار کر مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا