تفصیلات کے مطابق صلاح الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کے زیر سرپرستی اور مسعود الحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر نگرانی سید نوید جمال AETO ناکوٹکس کنٹرول کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات کوئٹہ سے براستہ ڈی آئی خان سمگلنگ کی کوشش کی جائیگی، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے اطلاع کی رپورٹ ڈائریکٹر نارکوٹکس اور ETO نارکوٹکس کو دی گئی ، جس پر کاروائی کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کرنے کے بعد فیصل خان SHO تھانہ ڈی آئی خان ریجن ، محمد رضا میسم اسسٹنٹ سب انسپکٹر بمعہ دیگر نفری ایک ٹیم تشکیل دیا گیا،
مزکورہ ٹیم نے ڈی آئی خان میں ناکہ بندی کے دوران رات گئے درہ بند روڈ پر مشکوک گاڑی کو آتے دیکھ کر رکھنے کا اشارہ کیا ، گاڑی ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی بجائے رفتار مزید تیز کر دی ، تعاقب کرنے پر ڈرائیور گاڑی کچھ فاصلے پر روڈ سائیڈ چھوڑ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، گاڑی مزکورہ (نمبری NAD 762 کوئٹہ) کی تلاشی لینے پر بنائے گئے خفیہ خانوں سے 115000 (115 کلو) چرس برآمد کی گئی، ملزم کی تلاش جاری ، مذید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز ڈی آئی خان میں مقدمہ درج کردیا گیا،