تھانہ ایکسائز پشاور کی دو کامیاب کاروائیاں ، دو مختلف کاروائیوں میں 34800 گرام چرس اور 1022 گرام ہیروئن سمگلنگ کی کوششیں ناکام،

پہلی کاروائی میں  لوڈر چینگچی سے 34800 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج 

دوسری کاروائی میں مسافر بس سے لیڈی منشیات سمگلر 1022 گرام ہیروئن برآمد کر کے گرفتار ، مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق صلاح الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ آج کسی بھی وقت سمیع اللہ نے منشیات سمگلر و منشیات فروش لوڈر چینگچی میں بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش کریگا، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے کاروائی کیلئے مسعود الحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر سرپرستی سید نوید جمال AETO ناکوٹکس کنٹرول و سرکل آفیسر پشاور ریجن کے زیر نگرانی شیر محمد خان SHO تھانہ ایکسائز پشاور ریجن اور سربلند خان  اسسٹنٹ سب انسپکٹر  بمعہ دیگر نفری کو الرٹ کیا گیا،
مزکورہ ٹیم نے اطلاع کے مطابق جی ٹی روڈ سٹی ہوم کے قریب دوران ناکہ بندی مخبر شدہ لوڈر چیگچی کو روک کر تلاشی لینے پر 29 پیکٹ (34800 گرام) چرس برآمد کی، ملزم سمیع اللہ ولد میر اصغر سکنہ باڑہ ضلع خیبر کو  موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج کر دیا گیا،
دوسری کاروائی میں شیر محمد خان SHO تھانہ ایکسائز اور شکیل منیر اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر ناردرن بائی پاس نزد موٹروے پر مسافر گاڑی میں سوار لیڈی سمگلر مسماہ صباء امجد زوجہ امجد ساکن باغبان پورہ لاہور کینٹ کو 1022 گرام ہیروئن  برآمد کر گرفتار کر لیا،  مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا،
اسلام زیب سیکریٹری ایکسائز اور ثاقب رضا اسلم  ڈائریکٹر جنرل ایکسائز  نے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے اور ملزمان کو گرفتار کرنے پر متعلقہ عملے کی حالیہ کامیاب کاروائیوں کو سراہا اور شاباشی دی،