Bid Opening of ADP Scheme E-enablement of Excise Taxation & Narcotics Control Department

*ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے پروکیورمنٹ کا ٹینڈر/بڈ اوپننگ اجلاس و کاروائی برائے اے ڈی پی اسکیم”محکمہ ایکسائز کی ای انیبلمنٹ (آنلائن کمپیوٹرائز نظام) اور زیلی ہیڈ “پراپرٹی ٹیکس نظام کی ڈیولیلپمنٹ و سینٹرالائز سسٹم اور ضلع ایبٹ آباد اور ضلع نوشہرہ میں پراپرٹی کی جی آئی ایس بیسڈ سروے (تعین)”*

*نوٹ :- ڈائریکٹر جنرل کے ہدایت کے مطابق، شفافیت کے تقاضوں اور اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، عوام کیلئے ٹینڈر/بڈ اوپننگ کی تمام تر کاروائی کی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی،*

اس سکیم کے تحت عوام مندرجہ زیل سہولیات و فوائد میسر ہوگی،
*ٹیکسس کی صاف شفاف تعین ، غلط اور اضافی ٹیکسس کا خاتمہ*
*سہولت کے ساتھ گھر بیٹھے آنلائن ٹیکس/ محصلات جمع کرنے نظام*
*جی آئی ایس بیسڈ (جدید کمپیوٹرائزڈ و ڈرون کیمرہ) سروے سے صاف شفاف اور غلطی سے پاک سروے اور ٹیکس کا تعین*
*ٹیکس دہنگان کیلئے SMS سروس کا اجراء*
*آنلائن ٹیکس کیلکولیٹر کی سہولت*
*ٹیکس سے متعلق تمام معلومات آنلائن میسراور ٹیکس دہندگان کی تمام تر معلومات تک رسائی*
*ٹیکس سے متعلق اعتراضات اور ان کی فوری درستگی، آنلائن*
*صوبائی محاصل میں اضافہ*

تفصیلات کے مطابق سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے پروکیورمنٹ نے اے ڈی پی اسکیم “محکمہ ایکسائز کی ای انیبلمنٹ (آنلائن کمپیوٹرائز نظام) اور زیلی ہیڈ “پراپرٹی ٹیکس نظام کی ڈیولیلپمنٹ و سینٹرالائز سسٹم اور ضلع ایبٹ آباد اور ضلع نوشہرہ میں پراپرٹی کی جی آئی ایس بیسڈ سروے (تعین)” کی ٹینڈر/بڈ اوپننگ کی کاروائی کی ، مزکورہ ٹینڈر/بڈ میں صرف ایک بڈر نے حصہ لیا اور سیلڈ بڈنگ ڈاکیومنٹ/دستاویزات جمع کیئے ، جس کو کمیٹی چیئرمین اور ممبران کے موجودگی میں کھولا گیا ،
صلاح الدین (ڈائریکٹر ریوینیو) کمیٹی چیئرمین کے علاوہ کمیٹی ممبران جن میں خالد خان ڈائریکٹر ایڈمن ، سید کاظم علی شاہ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ایکسائز، مظہر بلوچ نمائندہ ایڈمنسٹریٹیو ڈیپارٹمنٹ، عمادالدین ڈائریکٹر مردان ریجن، سیدالامین ڈائریکٹر ہزارہ ریجن، محمد نعمان ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ اکاونٹس ایکسائز ، فواد اقبال ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ڈسٹرکٹ نوشہرہ، عرفان مشتاق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد جبکہ ٹیکنیکل کمیٹی کے صفدر کمال ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی ایکسائز، سمندر خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی ، محمد ایاز کمپیوٹر پروگرامر ایکسائز اور شاکر صاحب نمائندہ کی پی آٹی بورڈ موجود تھے ۔
مزکورہ کمیٹی 10 دن کے اندر تمام قانونی تقاضوں کے مطابق بڈ کی تشخیص اور جانج پڑتال کے بعد اپنی رپورٹ اور سفارشات مرتب کر کے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کو پیش کریگی ، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائیگا ،