Home Events/Campaigns

Events/Campaigns

و تعینات سیکریٹری محکمہ ایکسائز کا ڈائریکٹریٹ جنرل محکمہ ایکسائز کا دورہ، سیکریٹری محکمہ ایکسائز کے زیر صدارت، محکمہ ایکسائز بارے تعارفی اجلاس، تفصیلات کے مطابق عدیل شاہ  سیکریٹری محکمہ ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا ، کے زیر صدارت  ڈائریکٹریٹ جنرل ایکسائز میں  محکمہ ایکسائز بارے تعارفی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ظفر الاسلام خٹک ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے سیکریٹری ایکسائز کو محکمہ ایکسائز کے مختلف انتظامی امور اور محکمہ سے متعلق قوانین ، محاصل ریکوری اور مقررہ اہداف ، منشیات روک تھام  اور محکمہ میں جاری ریفارمز پر تفصیلی بریفنگ دی ، سیکریٹری محکمہ ایکسائز کو محکمہ میں جاری اے ڈی پی اسکیم پر بھی بریفنگ دی گئی، سیکریٹری محکمہ ایکسائز نے اس موقع پر اچھی محاصل ریکوری اور منشیات کے خلاف بہترین کارکردگی پر محکمہ اور خصوصی طور پرظفر الاسلام خٹک ڈی جی ایکسائز کے اقدامات اور کارکردگی کو سراہا،

نو تعینات ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز کے زیر صدارت، محکمہ ایکسائز بارے تعارفی اجلاس، تفصیلات کے مطابق ظفر الاسلام ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا ، کے زیر صدارت  ڈائریکٹریٹ جنرل ایکسائز میں  محکمہ ایکسائز بارے تعارفی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں منصور ارشد ڈائریکٹر ایڈمن ایکسائز نے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کو محکمہ ایکسائز کے انتظامی امور ، محاصل ریکوری , منشیات روک تھام ، غیر قانونی گاڑیوں اور محکمہ میں جاری ریفارمز پر تفصیلی بریفنگ دی ، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے تمام ڈائریکٹرز سے انکے متعلقہ ایکسائز امور پر تفصیلی بات چیت کی، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے اس موقع محکمہ کی کارکردگی کو سراہا اور محکمہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ریفارمز اور اصلاحات بارے اور منشیات کی لعنت کو معاشرے سے ختم کرنے کے پرزور عزم کا اظہار کیا، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے مزید کہا کہ مقرہ اہداف پورا کرنے کے ساتھ ساتھ محکمہ ایکسائز سے متعلق عوامی امور کی بہترین سہولیات اور ایکسائز ملازمین کے جائز حقوق اولین ترجیع ہے، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے محکمہ کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے تمام ڈائریکٹرز کو محکمہ میں درپیش مسائل،  اصلاحات اور ریفارمز بارے اپنی سفارشات پیش کرنے کے ہدایات جاری کیئے۔ اجلاس میں صلاح الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول ، جاوید خلجی ڈائریکٹر پشاور ریجن، صفیان حقانی ڈائریکٹر رجسٹریشن ، عمادالدین ڈائریکٹر مردان ریجن، داؤد شاہ ETO-1st پرائیوٹ وہیکل، فیصل برکی ETO-II پراپرٹی ٹیکس، مسعود الحق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشنز) ،  ذاہد اقبال خان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریہیب، شرافت خان ڈپٹی ڈائریکٹر انچارج TFC, محمد اقبال AETO, نزاکت خان AETO,  محمد ایاز کمپوٹر پروگرامر اور اکبر شاہ CO ڈائریکٹریٹ جنرل شامل تھے ۔

محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کا ایک اور اہم اقدام ، ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی اور گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن سسٹم کا اجراء شہری اب گھر بیٹھے موبائل فون پر ٹیکسوں کی ادائیگی کے علاوہ گاڑیوں کی رجسٹریشن بھی کرواسکتے ہیں، محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، صوبہ خیبرپختونخوا کے عوام کو بہتر خدمات اور سہولیات کی فراہمی کے لئے ایک اور اہم قدم کے طور پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے مختلف ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی کے نظام اور گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن سسٹم کے علاوہ گاڑیوں کے یونیورسل نمبر پلیٹس کا اجراءکردیا ہے۔ ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی اور گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کے لئے “زما کے پی” کے نام سے ایک جدید موبائل ایپلیکیشن متعارف کرائی گئی ہے جس میں ابتدائی طور پر اربن پراپرٹی ٹیکس کی آن لائن ادائیگی کے علاوہ گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی موجود ہے۔ یاد رہے کہ زما کے پی ایپ کے ذریعے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی آن لائن ادائیگی کی سہولت پہلے سے موجودہے۔ اس ایپ کے ذریعے لوگ اپنے گھر بیٹھے موبائل فون کے ذریعے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے علاوہ ٹیکسوں کی ادائیگی کرسکتے ہیں اور اس طرح انہیں دفاتر کے چکر لگانے اور قطاروں میں انتظار کرنے سے چھٹکارا حاصل ہوگا۔ اگلے مرحلے میں اس موبائل ایپ کو دیگر محکموں کے ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی کے لئے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ گاڑیوں کی یونیورسل نمبر پلیٹس اور سنٹرلائزڈ رجسٹریشن سسٹم کے تحت اب گاڑیوں کی رجسٹریشن  الگ الگ اضلاع کی بجائے صرف صوبے کے نام پر ہوگی اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر اب ضلع کے نام کی بجائے صرف صوبے کانام درج ہوگا۔ ٹیکسوں کے آن لائن پیمنٹ سسٹم اور گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن سسٹم اور یونیورسل نمبر پلیٹس کے اجراءکے سلسلے میں ایک تقریب منگل کے روز وزیراعلیٰ ہاوس میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ محمود خان تھے۔ تقریب سے اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے ٹیکسوں کی ادائیگی کے آن لائن سسٹم اور سنٹرلائزڈ موٹر وہیکل رجسٹریشن سسٹم کے اجراءکوصوبائی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کی ایک کڑی اور ایک اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سسٹم صوبے کی عوام کو بہتر خدمات اور سہولیات کی فراہمی میں سنگ میل ثابت ہونگے۔ سرکاری محکموں میں اصلاحات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کو اپنی حکومت کی ای گورننس پالیسی اور اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان اصلاحات کا مقصد سرکاری محکموں کی استعداد کار کو بہتر بنانا، لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور محکموں کے جملہ امور میں شفافیت کو یقینی بناکر بدعنوانی کے راستوں کوبندکرنا ہے۔ سنٹرلائزڈ موٹر وہیکل رجسٹریشن سسٹم کو لوگوں کی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی آمدن بڑھانے کے لئے ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اس سسٹم کے اجراءسے اب صوبے کے لوگ ملک کے دیگر علاقوں میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کرنے کی بجائے اپنے صوبے ہی میں اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کروائیں گے جس سے صوبائی حکومت کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا صوبائی حکومت نے گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس صرف ایک روپے مقرر کی ہے عوام کو چاہیئے کہ وہ حکومت کی اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور صوبے میں اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کروائیں۔ ٹیکسوں کی آن لائن رجسٹریشن سسٹم ، سنٹرلائزڈ موٹر وہیکل رجسٹریشن سسٹم اور گاڑیوں کے یونیورسل نمبر پلیٹس کے اجرا پر سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سید حیدر اقبال  ،  ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول محمود اسلم وزیر  اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ان سسٹم پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد کو مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ ان سسٹم کے اجرا کے لئے ٹیکنیکل معاونت فراہم کرنے پر انہوں نے شراکت داروں سب نیشنل گورننس اور فارن کامن ویلتھ ڈیویلپمنٹ آفس کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے مشیر خلیق الرحمن نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں اصلاحاتی اقدامات پر پیشرفت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سید حیدر اقبال نے ٹیکسوں کی ادائیگی اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کے آن لائن نظام کے مختلف پہلووں سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر آن لائن پیمنٹ سسٹم اور آن لائن رجسٹریشن سسٹم کا …

وزیر اعلی کے مشیر برائے ایکسائز خلیق الرحمن کے زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس، تمام ضلعی ایکسائز دفاتر کی 5 ماہ جولائی سے نومبر 22-2021  کی کارکردگی/ریکوری جائزہ اور محکمہ کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیکئے جاری ریفارمز بارے اعلی سطحی اجلاس مشیر ایکسائز اور سیکریٹری ایکسائز نے نو تعینات ڈائریکٹر جنرل ایکسائز محمود اسلم وزیر کو محکمہ میں خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، تفصیلات کے مطابق وزیراعلی کے مشیر  برائے ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خلیق الرحمن کے زیر صدارت ڈائریکٹریٹ جنرل ایکسائز میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوااجلاس میں سید حیدر اقبال سیکریٹری محکمہ ایکسائز، مشرف مروت ایڈیشنل سیکریٹری ایکسائز، محمود اسلم وزیر ڈائریکٹر جنرل ایکسائزسمیت ریجنل ڈائریکٹرز سمیت ضلعی ٹیکس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تمام ایکسائز ضلعی دفاتر اور ریجنل دفاتر کی پانچ ماہ جولائی سے نومبر 22-2021 کی محاصل ریکوری اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اچھی کارکردگی دکھانے والے ڈائریکٹرز اور ETOs کی کاردگی کو سراہا گیا اور دیگر کو محاصل ریکوری بہتر بنانے اور مقررہ ہدف پورا کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ، اس کے علاوہ انسداد منشیات مہم میں محکمہ ایکسائز کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔ اور نارکوٹکس کنٹرول ونگ کو مزید فعال بنانے کے لئے ہدایات جاری کی ۔ مشیر ایکسائز نے منشیات کے خلاف انٹیلیجنس بیس کاروائیوں کا دائرہ کار بڑھانے اور خصوصی طور پر تعلیمی اداروں کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے پر زور دیا۔ مشیر ایکسائز نے اس موقع پر ٹیکس دھندگان ، گاڑی مالکان اور عوام  کو محکمہ ایکسائز سے متعلق ہر قسم سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اجلاس کو پکڑی گئی غیر قانونی گاڑیوں اور انکے قانونی عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس کے دوران محکمہ میں جاری ریفارمز پر تفصیلی بات چیت ہوئی ، آنلائن ٹوکن ٹیکس، گاڑیوں کی رجسٹریشن نظام میں بہتری، گاڑی نمبر پلٹس،  پراپرٹی ٹیکس کیلئے GISبیسڈ نظام وغیرہ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ مشیر ایکسائز نے اس موقع پرمحکمہ کی کارکردگی اور استعداد کار بڑھانے کیلئے ریفارمز پر کام تیز کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیئے اور محکمہ کی کارکردگی کی بہتر مانیٹرنگ کے لیے ڈی جی ایکسائز کو ہدایات بھی جاری کی۔مشیر ایکسائز نے UIP ٹیکس میں جاری سروے جلد سے جلد مکمل کرنے اور نئے یونٹس سسٹم میں شامل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر مشیر ایکسائز کو ضلعی دفاتر کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز نے اپنے متعلقہ دفاتر میں درپیش انتظامی مسائل سے آگاہ کیا ، جس پر مشیر ایکسائز نے تمام تر انتظامی مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔